چین :جعلی وغیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کیخلاف سخت قوانین نافذ کرنیکا اعلان
بیجنگ(اے ایف پی) چین نے فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارمز پرجعلی اور غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کے خلاف سخت قوانین نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔۔
تاکہ گھوسٹ مرچنٹس کا خاتمہ کیا جا سکے ۔ نئے ضوابط کے تحت ڈلیوری پلیٹ فارمز پر موجود ہر فوڈ سیلر کے لیے فزیکل دکان ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ ڈائن اِن سہولت نہ رکھنے والوں کو واضح طور پر اس کا اعلان کرنا ہوگا۔ حکام کے مطابق کئی جعلی ریسٹورنٹس رہائشی عمارتوں سے غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے ۔ اب پلیٹ فارمز کو ہر چھ ماہ بعد اپنے مرچنٹس کی تصدیق کرنا ہوگی جبکہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔