کولکتہ :فٹبال سٹار میسی کا 21 میٹر بلند مجسمہ تیز ہوا میں خطرناک جھکاؤ پر ہٹا دیا گیا

کولکتہ :فٹبال سٹار میسی کا  21 میٹر بلند مجسمہ تیز ہوا میں  خطرناک جھکاؤ پر ہٹا دیا گیا

کولکتہ(اے ایف پی) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں فٹبال سٹار لیونل میسی کے 21 میٹر بلند مجسمے کو تیز ہوا میں خطرناک حد تک جھکاؤ کے بعد حکام نے ہٹا دیا ۔۔

 مقامی انتظامیہ کے مطابق مجسمے کے گرنے کے خدشے کے باعث اسے ہائیڈرولک کرینوں اور رسوں کی مدد سے اتار کر سرکاری گودام میں منتقل کر دیا گیا۔ یہ سنہری مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نمائش کے لیے نصب کیا گیا تھا اور اسے عوامی و سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق اب اس کے لیے محفوظ مقام کا تعین کیا جائے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں