لاس اینجلس:عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مارلن منرو کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریبات کا آغاز

لاس اینجلس:عالمی شہرت یافتہ اداکارہ  مارلن منرو کی 100ویں سالگرہ کے  موقع پر خصوصی تقریبات کا آغاز

لاس اینجلس(اے ایف پی) ہالی ووڈ میں عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مارلن منرو کی پیدائش کے 100 سال مکمل ہونے پر خصوصی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے ۔ تاریخی چائنیز تھیٹر میں مداح ان کے ہاتھوں کے نشانات کے ۔۔۔۔

سامنے جمع ہو کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں اور ان کے لیے ’’ہیپی برتھ ڈے ‘‘ کے گیت گا رہے ہیں۔ س سے قبل اکیڈمی میوزیم میں ’’ مارلن منرو ہالی ووڈ آئیکون‘‘ کے عنوان سے خصوصی نمائش کا آغاز کیا گیا، جس میں ان کی زندگی، فنی سفر اور نایاب اشیا کو پیش کیا گیا ہے ۔ میوزیم میں ان کی مشہور فلموں کی خصوصی سکریننگ بھی جاری رہے گی، جن میں ’’نیاگرا‘‘، ’’سم لائیک اِٹ ہاٹ‘‘ اور ’’دی مس فٹس‘‘ شامل ہیں۔یہ نمائش فروری 2027 تک جاری رہے گی اور اس میں مارلن منرو کا مشہور گلابی لباس سمیت سینکڑوں نایاب اشیا بھی رکھی گئی ہیں۔ رواں ہفتے نیلام گھر جولینز آکشنز میں ان سے منسلک تقریباً 200 اشیا نیلام کی جائیں گی۔ مارلن منرو یکم جون 1926 کو لاس اینجلس میں پیدا ہوئیں۔ ان کا بچپن مشکلات سے بھرپور رہا اور وہ یتیم خانوں میں پرورش پاتی رہیں۔ بعد ازاں 16 سال کی عمر میں انہوں نے شادی کی اور پھر ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں قدم رکھا۔ مارلن منرو 1962 میں 36 سال کی عمر میں وفات پا گئیں، تاہم آج بھی وہ ہالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے بڑی فلمی شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں