سری لنکا:نشے میں دھت ٹرک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی ، 6 ہلاک

سری لنکا:نشے میں دھت ٹرک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی ، 6 ہلاک

کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے مضافاتی علاقے میگودا میں نشے میں دھت ٹرک ڈرائیور نے ۔۔

 بدھ مت تہوار کے موقع پر مفت کھانے کیلئے جمع ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ٹیسٹ میں نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی۔ متاثرین ویساک تہوار کے سلسلے میں تقسیم کیے جانے والے کھانے کے انتظار میں قطار میں کھڑے تھے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں