بنگلہ دیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر منتخب

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ خلیل الرحمن  اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر منتخب

اقوام متحدہ (اے ایف پی)بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں صدر منتخب ہوگئے ۔

خفیہ رائے شماری میں انہوں نے 99 ووٹ حاصل کیے جبکہ قبرصی سفارتکار آندریاس کاکوریس 91 ووٹ لے سکے ۔ خلیل الرحمن ستمبر میں جرمنی کی سابق وزیر خارجہ انالینا بیئربوک کی جگہ منصب سنبھالیں گے ۔ وہ فروری 2026 میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے تھے اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی عبوری حکومت میں قومی سلامتی کے مشیر بھی رہے ۔ واضح رہے جنرل اسمبلی کی صدارت ایک سالہ مدت کے لیے جغرافیائی بنیادوں پر دی جاتی ہے اور مقابلہ شاذونادر ہی ہوتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں