مشرق وسطیٰ جنگ:اسرائیل ، یو اے ای تعلقات مزید مضبوط
اسرائیلی وفود کا آئندہ ہفتے یو اے ای کا دورہ،ٹرانسپورٹ حکام بھی شامل ہونگے بھارت، مشرق وسطیٰ ، یورپ کو ملانے والے راہداری منصوبے پر گفتگو ہو گی
دبئی(اے ایف پی)ایک اعلیٰ اسرائیلی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشرق وسطیٰ جنگ کے دوران تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں،عہدیدار کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور تجارتی و کاروباری روابط میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ اسرائیلی وفود آئندہ ہفتے یو اے ای کا دورہ کریں گے جن میں ٹرانسپورٹ حکام بھی شامل ہوں گے جو بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپ کو ملانے والے تجارتی راہداری منصوبے پر بات کریں گے ۔ عہدیدار نے کہا کہ خطے میں موجودہ صورتحال تعاون بڑھانے کا موقع فراہم کر رہی ہے ، تاہم فوجی تعاون سے متعلق تفصیلات پر تبصرہ نہیں کیا گیا۔