لبنان میں اسرائیلی افواج کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں:فرانسیسی وزیر خارجہ

لبنان میں اسرائیلی افواج کی موجودگی  کا کوئی جواز نہیں:فرانسیسی وزیر خارجہ

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے وزیر خارجہ نے منگل کو کہا ہے کہ لبنان کے اندر اسرائیلی افواج کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا۔

 فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا:کوئی بھی چیز لبنان کے اندر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تسلسل اور طویل المدتی قبضے کا جواز فراہم نہیں کر سکتی۔خیال رہے اتوار کو اسرائیلی افواج نے قلعہ شقیف (بیوفورٹ)پر قبضہ کر لیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں