بھارت پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ اعلامیہ پر سیخ پا

بھارت پاکستان اور یورپی یونین  کے مشترکہ اعلامیہ پر سیخ پا

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت نے پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر کے ذکر کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے ملک کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے ۔

منگل کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مشترکہ اعلامیے میں کشمیر جیسے بھارت کے اندرونی معاملات کے بلاجواز حوالہ جات کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر اور لداخ بھارت کے اٹوٹ اور ناقابلِ تنسیخ حصے ہیں۔خیال رہے گزشتہ روز پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کلاس سے ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔اس اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر کا بھی ذکر تھا، اجلاس میں پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بریف کیا، جبکہ یورپی یونین نے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ پر بریفنگ دی۔ فریقین نے بات چیت، سفارتکاری اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ان تنازعات کے پرامن حل کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں