اسرائیلی دفاعی برآمدات 19 ارب ڈالر سے متجاوز

اسرائیلی دفاعی برآمدات 19 ارب ڈالر سے متجاوز

یورپی ممالک ،ایشیا پیسفک اور مشرق وسطٰی کے خطے بھی بڑے خریدار ہیں میزائل، راکٹ اور فضائی دفاعی نظام برآمدات میں سب سے آگے رہے

یروشلم(اے ایف پی) اسرائیل کی دفاعی برآمدات نے مسلسل پانچویں سال نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 2025 میں 19 ارب ڈالر سے تجاوز کر لیا۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق میزائل، راکٹ اور فضائی دفاعی نظام برآمدات میں سب سے آگے رہے اور مجموعی معاہدوں کا بڑا حصہ انہی شعبوں پر مشتمل تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپی ممالک نے سب سے زیادہ خریداری کی جبکہ ایشیا پیسفک اور مشرقِ وسطٰی کے خطے بھی بڑے خریدار رہے ۔ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق دفاعی صنعت کی کامیابی اسرائیلی فوج کی جنگی کارکردگی سے براہ راست جڑی ہوئی ہے ۔ حکام نے میزائل انٹرسیپٹرز کی پیداوار بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں