جارجیا: 200سال پرانی نایاب شراب کی 20 ہزار بوتلیں بر آمد
تبلسی(اے ایف پی)جارجیا کے دارالحکومت تبلسی میں ایک تاریخی شراب فیکٹری کے زیرِ زمین تہہ خانے سے 20 ہزار نایاب شراب کی بوتلوں کا قدیم ذخیرہ سامنے آیا ہے ، جسے حکام نے ملک کے وائن ورثے کی بڑی دریافت قرار دیا ہے ۔
بعض بوتلیں فرانسیسی شہنشاہ نپولین بوناپارٹ اور سوویت رہنما جوزف اسٹالن سے منسوب کی جاتی ہیں۔ قومی وائن ایجنسی کے مطابق ماہرین اب ان بوتلوں کی شناخت اور تاریخی حیثیت کا تعین کریں گے ۔ علاوہ ازیں جمہوریہ چیک کے ایک تاریخی قلعے سے ملنے والی130 سال پرانی نایاب فرانسیسی شراب کی آٹھ بوتلیں کامیاب بحالی کے بعد دوبارہ محفوظ کر دی گئی ہیں۔