ایندھن بحران، بھارتی ایئرلائنز کیلئے 1 ارب ڈالر امدادی پیکیج
نئی دہلی(اے ایف پی)ایران جنگ کے باعث فضائی ایندھن کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے بعد بھارتی حکومت نے ایئرلائنز کو سہارا دینے کیلئے ایک ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔۔۔۔
حکومتی بیان کے مطابق یہ رقم بغیر سود پیشگی ادائیگی کی صورت میں سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو فراہم کی جائے گی تاکہ ملکی و بین الاقوامی پروازوں کیلئے ایوی ایشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) کی قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ سے مئی تک اے ٹی ایف کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو چکی ہیں، جس سے فضائی کمپنیوں کے اخراجات اور کرایوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔