شلپا شندے کا پروڈیوسر پر جنسی ہراسانی کا جھوٹا مقدمہ کرانے کا اعتراف
ممبئی (آئی این مشہور بھارتی ٹی وی اداکارہ شلپا شندے نے اعتراف کیا ہے کہ میری جانب سے ڈرامہ سیریل بھابی جی گھر پر ہیں کے پروڈیوسر سنجے کوہلی کے خلاف دائر کیا گیا جنسی ہراسانی کا مقدمہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کامیڈین بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کی حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شلپا شندے نے بتایا کہ پروڈیوسرز کے ساتھ ادائیگیوں اور معاہدے کے تنازع کے سبب میرے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا، اس لیے میں نے یہ مقدمہ درج کروایا۔