ایسی بہو چاہیے جو میرے بیٹے سے سچی محبت کرے :صاحبہ

ایسی بہو چاہیے جو میرے بیٹے  سے سچی محبت کرے :صاحبہ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ صاحبہ افضل نے اپنی ہونے والی بہو کے حوالے سے دل کی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کسی مکمل انسان کی تلاش نہیں، بلکہ صرف ایک ایسی لڑکی چاہیے جو میرے بیٹے سے سچی محبت کرے اور اچھے دل کی مالک ہو۔

 ایک یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب میرے بیٹے کی زندگی میں اس کی اہلیہ سب سے اہم شخصیت ہو گی اور مجھے اس پر کوئی پریشانی نہیں۔ صاحبہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ریمبو سخت نہیں بلکہ خاندان کا خیال رکھنے والے انسان ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں