فہد مصطفی کی پنجاب حکومت سے سینما اوقات میں نرمی کی اپیل

فہد مصطفی کی پنجاب حکومت سے  سینما اوقات میں نرمی کی اپیل

کراچی (آئی این پی)اداکارفہد مصطفی نے پنجاب حکومت سے سینما اوقات کار میں نرمی کی اپیل کردی۔

 فہد مصطفی نے مریم اورنگزیب کو اس حوالے سے خط ارسال کر دیاہے جس میں کہاہے کہ مالز کی جلد بندش سے فلمی صنعت متاثر ہو رہی ہے ،سینما کے اوقات میں توسیع سے ٹکٹ فروخت اور آمدن میں اضافہ ہوگا۔فہدمصطفی نے خط میں سینما انڈسٹری اور فلم ڈسٹری بیوشن کو ریلیف دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اوقات کار میں نرمی سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں