امریکی و اسرائیلی حملے کے 1گھنٹے بعد ہی علی خامنہ ای کی موت کا پتا چل گیا تھا: ایرانی ڈپٹی سپیکر

امریکی و اسرائیلی حملے کے 1گھنٹے  بعد ہی علی خامنہ ای کی موت کا پتا  چل گیا تھا: ایرانی ڈپٹی سپیکر

تہران(دنیا مانیٹرنگ)ایران کی اسلامی مشاورتی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر علی نیک زاد نے دعویٰ کیا ہے کہ 29 مارچ کو ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی علی خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی تھی۔۔۔

علی نیک زاد نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ حملے کے دن میری پارلیمان میں واقع اپنے دفتر میں ایک گورنر اور ایک نائب وزیر کے ساتھ ملاقات طے تھی۔ جب ہماری ملاقات ختم ہوئی تو ایک دھماکا ہوا۔ہمیں ابتدائی طور پر یہ تشویش لاحق ہوئی کہ کہیں ایرانی صدر کو صدارتی محل میں گولی تو نہیں مار دی گئی۔ اس کے بعد سرگوشیاں شروع ہوئیں، اور تقریباً ایک گھنٹے بعد ہی ہمیں واضح ہو گیا کہ علی خامنہ ای شہید ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں