اے آئی کمپنیز سے معاوضے کیلئے میڈیا اداروں کا اتحاد

اے آئی کمپنیز سے معاوضے  کیلئے میڈیا اداروں کا اتحاد

مارسیلی(اے ایف پی)یورپ اور شمالی امریکا کے تقریباً 30 بڑے میڈیا ادارے بی بی سی ،سکائی نیوز ،دی گارڈین کی قیادت میں قائم ایک نئے اتحاد میں شامل ہو گئے ہیں،۔۔

جس کا مقصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنیز سے خبروں کے استعمال کا منصفانہ معاوضہ حاصل کرنا ہے ۔فرانس کے شہر مارسیلی میں ہونے والی صحافتی تنظیم ’’وان افرا‘‘کے اجلاس کے دوران اتحاد میں توسیع کا اعلان کیا گیا، جس میں کینیڈا اور یورپ کے متعدد بڑے میڈیا گروپس بھی شامل ہوئے ۔منتظمین کے مطابق اے آئی کمپنیز خبروں کے مواد کو بغیر اجازت تربیتی ڈیٹا کے طور پر استعمال کرتی ہیں، جس سے صحافتی اداروں کے معاشی ماڈل کو خطرات لاحق ہیں۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مواد کے استعمال کے بدلے منصفانہ ادائیگی کا نظام بنایا جائے تاکہ آزاد اور قابل اعتماد صحافت کو تحفظ دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں