ایران:پولیس افسر کے قاتل کو پھانسی
تہران(اے ایف پی) ایران کی عدلیہ نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران ایک پولیس افسر کے قتل میں ملوث شخص کو پھانسی دے دی۔۔۔
عدالتی ویب سائٹ کے مطابق فتح اللہ آوری کو جنوری میں مغربی ایران کے شہر ہمدان میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ایک پولیس کمانڈر کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ مجرم نے احتجاج کے دوران پولیس افسر کو چاقو کے وار کرکے ہلاک کیا تھا۔