ماؤنٹ ایورسٹ پر لاپتانیپالی گائیڈ 6 دن بعد زندہ مل گیا
کٹھمنڈو(اے ایف پی)دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر چھ دن سے لاپتا نیپالی کوہ پیمائی گائیڈ ہلیری داوا شیرپا زندہ حالت میں مل گیا ہے ۔
حکام کے مطابق وہ بیس کیمپ کے قریب خود رینگتے ہوئے پہنچا، جہاں ریسکیو ٹیم نے اسے دریافت کیا۔ شیرپا 30 مئی کو پہاڑ کی بلند ترین سطح کے قریب لاپتا ہو گیا تھا اور اس کے بارے میں ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتہائی سخت موسم اور آکسیجن کی کمی کے باعث سرچ آپریشن مشکل تھا، تاہم اس کی زندہ واپسی کو ایک غیر معمولی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے ۔