ایپل نے روسی حمایت یافتہ میسنجر ’’میکس‘‘ کو ایپ سٹور سے ہٹا دیا

ایپل نے روسی حمایت یافتہ میسنجر  ’’میکس‘‘ کو ایپ سٹور سے ہٹا دیا

ماسکو(اے ایف پی)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے روس کی سرکاری حمایت یافتہ میسنجر ایپ ’’میکس‘‘ کو اپنے ایپ سٹور سے ہٹا دیا ہے ، جس کی تصدیق ایپ کے روسی ڈویلپرز نے کی ہے ۔

 یہ ایپ روس میں سرکاری اداروں اور شہریوں کے درمیان رابطے کے لیے فروغ دی جا رہی تھی اور اسے بڑے پیمانے پر انسٹال کرنے کی مہم بھی جاری تھی۔ رپورٹس کے مطابق ’’میکس‘‘ ایک ایسی سپر ایپ ہے جس میں انکرپشن موجود نہیں اور اس پر صارفین کی نگرانی کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں