کروشیا :طیارہ گر کر تباہ 4 افراد ہلاک

کروشیا :طیارہ گر کر تباہ  4 افراد ہلاک

زغرب(اے ایف پی)کروشیا کے شمالی ساحلی علاقے ایڈریاٹک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ۔

 پولیس کے مطابق حادثہ استریا جزیرہ نما کے شہر میڈولن کے قریب پیش آیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ جرمنی میں رجسٹرڈ تھا اور آسٹریا سے پرواز بھر کر میڈولن جا رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں