امریکا میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے سینیٹ سے 70ارب ڈالرکا فنڈ منظور

امریکا میں تارکین وطن کیخلاف  کریک ڈاؤن کیلئے سینیٹ سے  70ارب ڈالرکا فنڈ منظور

واشنگٹن(اے ایف پی )امریکی سینیٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کو تقویت دینے کیلئے 70 ارب ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ۔۔۔

 یہ رقم بنیادی طور پر امریکی امیگریشن حکام، سرحدی گشت اور ملک بدری کے اقدامات کیلئے مختص کی جائے گی۔فنڈ منظوری کا بِل 47 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے منظور ہوا جبکہ کسی بھی ڈیموکریٹ سینیٹر نے اس کی حمایت نہیں کی۔ فنڈنگ کا بڑا حصہ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اور امریکی سرحدی گشت کی کارروائیوں کو وسعت دینے پر خرچ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں