ناروے : ولی عہد شہزادی علاج کیلئے ویٹنگ لسٹ میں شامل

ناروے : ولی عہد شہزادی علاج  کیلئے ویٹنگ لسٹ میں شامل

اوسلو ( اے ایف پی ) ناروے کے شاہی محل نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ولی عہد شہزادی میٹ مارٹ کو پھیپھڑوں کی پیوند کاری کے لیے منتظر مریضوں کی فہرست (ویٹنگ لسٹ) میں شامل کر لیا گیا ہے۔۔۔

52 سالہ میٹ مارٹ \'پلمونری فبروسس\' نامی پھیپھڑوں کی ایک نایاب بیماری کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے مریض کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس بیماری کے باعث وہ ماضی میں بھی بارہا طبی رخصت لینے یا اپنے سرکاری فرائض کو محدود کرنے پر مجبور ہو چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں