جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیلی فضائی حملے ، 7افراد شہید

جنوبی لبنان کے شہر صور پر اسرائیلی فضائی حملے ، 7افراد شہید

اسرائیل کی جنوبی لبنان کے تین دیہات کے رہائشیوں کو فوری انخلا کی وارننگ مقبوضہ مغربی کنارے میں 18سالہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فائرنگ سے شہید

بیروت (اے ایف پی)لبنان کے جنوبی ساحلی شہرصورمیں رات بھر جاری رہنے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 7 افراد ہشہید ہو گئے ۔ لبنان کی سول ڈیفنس کےمطابق ایک حملہ جبل عمل ہسپتال کے قریب کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے ،شہرصور میں ہی ایک اور حملے میں مزید تین افراد شہید اور پانچ زخمی ہوئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز جنوبی لبنان میں دریائے لیتانی کے شمال میں واقع تین دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ شہری فوری طور پر گھروں سے نکل کر کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے علاقوں میں منتقل ہو جائیں۔ دوسری طرف فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں بیتن میں جمعہ کے روز اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے شخص کو ہلاک کیا جو گاڑیوں پر آتش گیر بم پھینک رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں