’’ایران اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا‘‘ پوٹن کا ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش

’’ایران اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا‘‘  پوٹن کا ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش

ماسکو (دنیا نیوز)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایران کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو داد دینی چاہئے کہ وہ اندرونی طور پر تقسیم نہیں ہوا۔

ایک بیان میں ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ ایرانی سوسائٹی مسلسل مضبوط ہو رہی ہے ، ایرانی قیادت نے عوام سے اپیل کی تھی کہ ملک کیلئے جان قربان کریں۔قیادت کی اپیل پر 50 لاکھ ایرانیوں نے مادر وطن پر جان قربان کرنے کیلئے خود کو پیش کیا، یہ ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے ۔روسی صدر نے کہا نہ تو ایران نے کبھی روس سے اسلحہ مانگا اور نہ ہی کبھی روس کی جانب سے ایران کو اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں