35سال پرانا مقدمہ ،بھارتی عدالت نے 85سالہ ملزم کو 3سال قیدکی سزاسنادی

35سال پرانا مقدمہ ،بھارتی عدالت  نے 85سالہ ملزم کو 3سال قیدکی سزاسنادی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی عدالت نے 35 سال پرانے قتل کے مقدمے میں 85 سالہ ملزم کو 3سال قید کی سزاسنادی۔

 اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 85 سالہ شخص دیپ رائے کو پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، اس شخص کی کمر جھکی ہوئی ہے اور وہ مشکل سے ہی اپنے قدموں پر  چل پارہا ہے ۔ عدالت نے دیپ رائے کو 35 سال قبل کئے جانے والے قتل کے کیس اور آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں سزا سنائی ہے ۔ملزم کے وکیل نے دیپ رائے کی عمر کی وجہ سے کم سزا دینے کی اپیل کی تھی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے کم سزا کے ساتھ 25ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنادی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں