جمیکا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن پورا جزیرہ اندھیرے میں ڈوب گیا

جمیکا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن پورا جزیرہ اندھیرے میں ڈوب گیا

کنگسٹن (اے ایف پی) جمیکا میں ملک گیر بجلی کی بندش کے باعث پورا جزیرہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

جمیکا کے وزیر توانائی ڈیرل واز نے ایکس پر ایک پیغام میں ملک گیر بلیک آؤٹ کی تصدیق کی، تاہم بجلی کی بندش کی فوری وجہ نہیں بتائی گئی۔وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی فراہمی جمعہ کے روز معطل ہوئی اور بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے ،تمام پاور سٹیشنز  کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے تاکہ ملک بھر میں بجلی کی فراہمی بحال کی جا سکے ۔جمیکا پبلک سروس کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ بلیک آؤٹ کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں