ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر موساد کاڈپٹی ڈائریکٹر برطرف
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے میں ناکامی پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ رومن گفمین نے اپنے نائب کو جبری طور پر برطرف کر دیا ۔
رومن گفمین نے منگل کے روز موساد کی سربراہی سنبھالی تھی، جس کے بعد ادارے میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا آغاز ہوا ہے ۔ اس سے قبل موساد کی انٹرنیشنل ریلیشنز برانچ کے سربراہ کو اچانک پیر کے روز استعفیٰ دینا پڑا جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید افسر بھی مستعفی ہو سکتے ہیں، برطرف کئے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور اسے صرف حرف ’’اے ‘‘سے منسوب کیا گیا ہے ۔