سوڈان :بازار میں ڈرون حملہ 11 شہری جاں بحق، بیسیوں زخمی

سوڈان :بازار میں ڈرون حملہ  11 شہری جاں بحق، بیسیوں زخمی

خرطوم (دنیا نیوز)مرکزی سوڈان کے ایک بازار پر ڈرون حملے میں کم از کم 11 افراد شہید اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔ ایمرجنسی لائرز نامی گروپ کے مطابق اس حملے میں شمالی کردفان ریاست کے شہر ابو زعیمہ کے مرکزی بازار کو نشانہ بنایا گیا،

یہ شہر نیم فوجی گروہ ریپڈ سپورٹ فورسز کے زیرِ کنٹرول ہے ۔گروپ نے بتایاکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ کس فریق نے کیا اورنہ ابھی تک کسی بھی فریق نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔گزشتہ ہفتے مغربی اور شمالی کردفان میں ہونے والے دو الگ الگ ڈرون حملوں میں تقریباً 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں