نائیجیریا :فوج کا آپریشن 360 یرغمالیوں کو شدت پسندوں سے چھڑالیا
میڈوگوری(رائٹرز )نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے شمال مشرقی صوبے بورنو میں ایک پہاڑی علاقے میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانے سے 360 مرد، خواتین اور بچوں کو بازیاب کرا لیا ۔
فوج کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران مشترکہ ٹاسک فورس نے شدت پسندوں کو ان کے ٹھکانوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔رپورٹ کے مطابق اغواکار تنظیم شدت پسند گروہ بوکو حرام کا ایک اہم دھڑا ہے ۔متاثرین کو جنوبی بورنو کے مندرا پہاڑوں میں مختلف علاقوں سے اغوا کیا گیا تھا اور انہیں قید رکھا گیا۔ فوج کے مطابق دو بچے قید کے دوران شدید تھکن اور سخت حالات کے باعث ہلاک ہو گئے ۔