مالٹا کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 11ہلاک، 48 کو بچا لیا گیا

مالٹا کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ  گئی، 11ہلاک، 48 کو بچا لیا گیا

روم (رائٹرز)بحیرۂ روم میں مالٹا کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تقریباً 48 افراد کو ایک ماہی گیر کشتی نے بحفاظت بچا لیا۔اطالوی کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں 59افراد سوار تھے ۔۔

، یہ کشتی مالٹا کے جنوب مشرق میں تقریباً 45 بحری میل کے فاصلے پر الٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر امدادی کارروائی کے لیے گشتی کشتی روانہ کی، جس نے 11لاشیں برآمد کیں۔ 48 زندہ بچ جانے والے افراد کو علاقے میں موجود ماہی گیر جہاز ’’تنجے ساگون 2‘‘نے بچایا۔اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق رواں سال اب تک وسطی بحیرۂ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران کم از کم 827 افراد ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں، جن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں