بی جے پی کا مقابلہ اتحاد سے ممکن

 بی جے پی کا مقابلہ اتحاد سے ممکن

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائدحزب اختلاف راہل گاندھی نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کر حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقابلہ کریں۔۔۔

، کیونکہ اتحاد ہی بی جے پی کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ ہے ۔راہل گاندھی نے اپوزیشن انڈیا اتحاد کی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینا زیادہ مشکل نہیں ہے ۔ انہوں نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات کی مثال پیش کی جس میں بی جے پی از خود اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی تھی ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کی مہم کے دوران بعض اتحادی جماعتوں نے بھرپور تعاون نہیں کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں