واشنگٹن کے نیشنل مال میں گھا س پر 8647لکھنا غیر معمولی ’’تخریب کاری ‘‘ قرار
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی پارک پولیس نے نیشنل مال کے گھاس پر بڑے سائز میں بنائے گئے ’’8647‘‘کے نمبروں کی تحقیقات شروع کر دی ہے ، جنہیں صدر ٹرمپ کے خلاف سیاسی مخالفت سے جوڑا جا رہا ہے۔۔۔
امریکی محکمہ داخلہ کے ترجمان نے اسے غیر معمولی تخریب کاری قرار دیاہے ۔امریکی محکمہ انصاف نے دعویٰ کیا کہ 8647کے نمبر ممکنہ طور پر تشدد کے اشارے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، جہاں 86 کو بعض اوقات قتل کے معنی میں لیا جاتا ہے جبکہ 47 کو ٹرمپ کے 47ویں صدر ہونے کے حوالے سے دیکھا جاتا ہے ۔پارک پولیس کے مطابق گھاس کے نمونے بھی لیبارٹری تجزیے کیلئے لئے گئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ نشانات کیسے بنائے گئے ۔