نواز شریف کی جنیواسے سعودی عرب آمد، عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
جدہ (دنیا نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف جنیوا سے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے۔۔۔
جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل اور ن لیگ کے عہدیداروں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔نواز شریف نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی۔