جنوبی افریقہ :کیپ ٹاؤن ایئرپورٹ سے 150 زہریلے بچھو سمگل کرنے کی کوشش ،ایک شخص گرفتار
کیپ ٹاؤن (اے ایف پی)جنوبی افریقہ کے حکام نے کیپ ٹاؤن ایئرپورٹ پر 150 زندہ زہریلے بچھو سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے 28 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بچھوؤں کو اپنے سامان میں کپڑوں کے درمیان چھپا رکھا تھا،اسے مخبری پر گرفتار کیاگیا اورآج عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔تحقیقات کرنے والے حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ملزم بچھوؤں کو کس ملک یا مقام پر لے جانا چاہتا تھا۔