برف میں دفن ہو کر گھنٹوں گزارنے والا پولِش شہری

برف میں دفن ہو کر گھنٹوں گزارنے والا پولِش شہری

لاہور(نیٹ نیوز)پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے دو گھنٹے سے زیادہ وقت قدرتی برف میں گزار کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

41 سالہ ڈیمیئن کاسپرژک نے شلاختوا میں کی گئی ایک کوشش میں 2 گھنٹے ، 12 منٹ اور 12 سیکنڈ تک مکمل طور پر قدرتی برف میں دفن رہ کر مردوں کی کیٹیگری میں طویل ترین دورانیے کا عالمی اعزاز حاصل کیا۔اس سے پہلے بھی ڈیمیئن کاسپرژک مردوں کی کیٹگری میں مصنوعی برف میں طویل ترین دورانیے 5 گھنٹے ، 1 منٹ اور 33 سیکنڈ کا ریکارڈ ساتھ اپنے نام کر چکے ہیں۔انہوں نے اپنی کامیابی کا سبب ویلیرین رومانوفسکی کو بتایا جن کے نام برفیلے پانی میں سب سے طویل وقت گزارنے سمیت متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز موجود ہیں۔ان کی برف میں وقت گزارنے کی ویڈیوخوب وائرل ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...