سونی نے نیا ایف ایکس 5کیمرا متعارف کرا دیا

سونی نے نیا ایف ایکس 5کیمرا متعارف کرا دیا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی سونی نے اپنی کمپیکٹ سنیما کیمرا سیریز میں نیا سونی ایف ایکس 5 متعارف کرا دیا ہے ، جسے جدید فیچرز اور بہتر ویڈیو صلاحیتوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔

نیا ایف ایکس 5کیمرا 16.6 میگا پکسل فل فریم اسٹیکڈ ایکسمور آر ایس سی ایم او ایس سینسر اور بی آئی او این زی ایکس آر 2 پروسیسر سے لیس ہے ، جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی پروسیسنگ بھی شامل کی گئی ہے ۔کیمرا فی الحال 5 کے ریزولوشن میں 60 فریم فی سیکنڈ اور 4 کے میں 120 فریم فی سیکنڈ تک ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے جبکہ آئندہ فرم ویئر اپ ڈیٹ کے بعد 5 کے میں 120 فریم پر سیکنڈ اور 4 کے میں 240 فریم پر سیکنڈ ریکارڈنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔سونی نے ابھی ایف ایکس 5 کی قیمت اور مختلف مارکیٹس میں دستیابی کی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...