20سے 29سال کی خواتین میں ذیابیطس کیسز میں اضافہ
لندن (نیٹ نیوز)لندن کے مشہور ‘امپیریل کالج’ کی جانب سے کی جانے والی ایک بڑی تحقیق نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں 20 سے 29 سال کی خواتین میں ٹائپ 2 ذیابیطس کے کیسز میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
تحقیق کے مطابق اسی عمر کے مردوں میں اضافے کی شرح 42 فیصد رہی ہے ۔ تحقیق کے مطابق 2011 کے بعد سے 30 سال سے کم عمر خواتین کی کمر کا سائز دیگر تمام عمر کے گروپس سے زیادہ پھیلا ہے جبکہ ان کا اوسط بی ایم آئی (BMI) موٹاپے کی خطرناک ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ۔تحقیق کے دوران 2011 سے 2024 کے درمیان کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔ جہاں 60 سے 79 سال کے افراد میں ذیابیطس کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی، وہیں 20 سے 39 سال کی عمر کے افراد میں یہ شرح تیزی سے اوپر گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments