آلودہ سلاد پتے سے پھیلنے والی طفیلی بیماری کا دائرہ مزید وسیع
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں طفیلی بیماری سائیکلواسپوریاسس کے حالیہ اور ملک کے سب سے بڑے معلوم ہونے والے پھیلاؤ کا دائرہ مزید وسیع ہو گیا ہے۔
امریکی وفاقی صحت کے اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وبا سے پہلے انڈیانا، کینٹکی، مشی گن، اوہائیو اور ویسٹ ورجینیا متاثر ہوئے تھے جبکہ اب الینوائے ، کنساس، اوکلاہوما اور پنسلوانیا بھی متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔تحقیقات کے مطابق بیماری کے زیادہ تر کیسز کا تعلق وسطی میکسیکو سے درآمد کی گئی آئس برگ لیٹس سے ہے ، جو سائیکلو اسپورا نامی طفیلی سے آلودہ تھی۔ماہرین کے مطابق سائیکلواسپوریاسس جان لیوا بیماری نہیں۔ تاہم، اس کی علامات انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہیں، جن میں شدید اور بار بار اسہال، قے ، معدے میں درد، متلی اور جسمانی کمزوری شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments