مالی دباؤ :بی بی سی کے کئی پروگرام بند ملازمین کی جبری برطرفیوں کا امکان
لندن(اے ایف پی)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے مالی دباؤ اور بچت کے منصوبے کے تحت بڑے پیمانے پر تنظیمی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔۔
، جس کے نتیجے میں بعض پروگرام بند کیے جائیں گے ،جبری برطرفیوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ نئے ڈائریکٹر جنرل میٹ برٹن کے مطابق ادارے کو آئندہ تین برسوں میں کروڑوں پاؤنڈ کی بچت کرنا ہے ، تمام شعبوں میں نمایاں کٹوتیاں کی جائیں گی۔ منصوبے کے تحت تقریباً 2 ہزار ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ترجیح ان پروگراموں کو دی جائے گی جن کی ناظرین میں زیادہ مقبولیت اور اثر ہے ، صحافتی تنظیموں نے ان اقدامات کو تشویشناک قرار دیا ہے ۔