تدفین 9 جولائی کو ہو گی
تہران(اے ایف پی) سابق ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی تدفین کاشیڈول جاری کر دیا گیا ۔ایرانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ تدفین کی تقریبات 4 سے 9 جولائی تک منعقد ہوں گی۔۔
تہران کے میئر علی رضا زاکانی کے مطابق خامنہ ای کے جنازے کے جلوس اور الوداعی تقریبات کا ایک مرحلہ 8 جولائی 2026 کو عراق میں ہوگا، جبکہ 9 جولائی کو ایران کے شہر مشہد میں تدفین عمل میں لائی جائے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای فروری میں امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے ۔