اوباما دور صدارت کی یادگار کا افتتاح، تمام سابق امریکی صدور شریک،ٹرمپ غائب
شکاگو(اے ایف پی)شکاگو میں سابق صدر باراک اوباما کے صدارتی مرکز کا شاندار افتتاح کیا گیا۔
جس میں تمام سابق امریکی صدور نے شرکت کی تاہم موجودہ صدر ٹرمپ تقریب سے غیر حاضر رہے ، تقریب میں باراک اوباما، جارج ڈبلیو بش، بل کلنٹن اور جو بائیڈن شریک ہوئے ،تقریب میں غیر ملکی مہمانوں میں اٹلی کے سابق وزیر اعظم میٹیو رینزی اور جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل بھی شامل تھیں، 64 سالہ اوباما کے دورِ صدارت کی یادگار یہ جدید مرکز جمعہ سے عوام کیلئے کھولا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں ہالی وڈ شخصیات سمیت مشہور گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا ،ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں کی مشترکہ شرکت کو امریکی سیاست میں نایاب منظر قرار دیا جا رہا ہے ، تقریب میں اتحاد اور قومی یکجہتی پر زور دیا گیا اور سیاسی تقسیم کے خاتمے کی اپیل بھی کی گئی ۔