پولینڈ :روسی فنکار کے قتل کے شبہ میں ایک شخص گرفتار
وارسا(اے ایف پی)پولینڈ میں پولیس نے روسی صدر پیوٹن پر تنقید کرنے والے روسی فنکار کے قتل کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
وزیر داخلہ کے مطابق 36 سالہ ملزم کو وارسا کے قریب سے حراست میں لیا گیا جس کے پاس جارجیائی پاسپورٹ تھا ، واضح رہے مقتول فنکار سیمیون اسکریپٹسکی کو مشرقی پولینڈ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا ،پولینڈ کے حکام روسی خفیہ اداروں کے ملوث ہونے کے امکان کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں ۔