آسٹریلیا :برڈ فلو سے 13ہزار ہاتھی سیل کے بچے ہلاک

آسٹریلیا :برڈ فلو سے 13ہزار  ہاتھی سیل کے بچے ہلاک

سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلوی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ سب انٹارکٹک جزیرے پر پھیلنے والے خطرناک برڈ فلو وائرس کے باعث 13 ہزار سے زائد ہاتھی سیل کے بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

محققین کے مطابق ایچ فائیو وائرس نے ہیرڈ اور میکڈونلڈ جزائر پر موجود سیل، پینگوئنز اور دیگر پرندوں کو متاثر کیا، جو اس خطے میں اس وائرس کی پہلی بڑی موجودگی ہے ۔ ماہرین نے وائرس کے پھیلاؤ کو جنگلی حیات کی ہجرت سے منسلک کیا ہے ۔واضح رہے ہاتھی سیل وزن میں ہاتھی سے بھی بڑا ہوتا ہے اس کے جسم کا طول بیس تا تیس فٹ اور چوڑائی تقریباً سولہ فٹ ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں