بھارت:ریت کی کان کنی پر تنازع ، بی جے پی رہنما سمیت 4 افراد کو زندہ جلا دیا گیا

بھارت:ریت کی کان کنی پر  تنازع ، بی جے پی رہنما  سمیت 4 افراد کو زندہ جلا دیا گیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ریت کی کان کنی کے پرانے تنازع پر گاڑی میں سوار بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سمیت 4 افراد کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا۔

 بھارتیہ جنتا پارٹی کا مقامی رہنما بھارت سنگھ المعروف للا سنگھ اور 3 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق حملے کے دوران بھارت سنگھ کی گاڑی کو آگے اور پیچھے سے ٹرکوں کے ذریعے بلاک کیا گیا جس کے بعد اسے آگ لگا دی گئی، واقعے میں بی جے پی رہنما بھارت سنگھ المعروف للا سنگھ، وریندر سنگھ اور نگندر سنگھ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ،پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں