اسرائیل ایران کیساتھ امن معاہدے کو سبوتاژ کرسکتا ہے امریکی انٹیلی جنس کاانتباہ

اسرائیل ایران کیساتھ امن  معاہدے کو سبوتاژ کرسکتا ہے  امریکی انٹیلی جنس کاانتباہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی انٹیلی جنس اداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران امن معاہدے کو سبوتاژ کرسکتا ہے ۔

امریکی اخبار واشنگٹن  پوسٹ نے امریکی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایسے اقدامات کر سکتے ہیں جو ایران کے ساتھ دیرپا امن معاہدے کی امریکی کوششوں کو نقصان پہنچائیں گے ۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو لبنان میں جنگ جاری رکھنے کیلئے داخلی سیاسی دباؤ کا سامنا ہے جس کے باعث وہ امن عمل کو متاثر کرنے والے فیصلے کر سکتے ہیں۔انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق رواں سال طے شدہ قومی انتخابات کے پیش نظر نیتن یاہو کی سیاسی بقا اس بات سے جڑی ہے کہ وہ اپنے عوام کو دکھائیں کہ وہ لبنان سے فوجیں واپس نہیں بلائیں گے اور حزب اللہ کے خلاف لڑائی کو مزید تیز کریں گے ۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی شرائط سے ناخوش ہے کیونکہ یہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کے اس کے وسیع تر مقصد کو متاثر کرتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں