ناروے کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کیساتھ تجارت پرپابندی کا اعلان

ناروے کا مقبوضہ فلسطینی  علاقوں میں اسرائیلی بستیوں  کیساتھ تجارت پرپابندی کا اعلان

اوسلو(اے ایف پی)ناروے کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تمام تجارتی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

ناروے کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ناروے کے عوام اور کمپنیاں غیر قانونی بستیوں کو سہارا دینے میں شامل نہیں ہونی چاہئیں ،نوآبادیاتی پالیسی دو ریاستی حل کے امکانات کو کمزور کرتی ہے ۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں (غزہ اور مغربی کنارے ،مشرقی یروشلم)میں قائم اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیا کی خرید و فروخت پر پابندی ہوگی۔حکومت کے منصوبے کے مطابق ان بستیوں میں جائیداد کی خریداری، تعمیرات یا مرمت سے متعلق خدمات کی فراہمی اور وہاں موجود کاروباری اداروں کے حصول پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔اس حوالے سے ایک مسودہ قانون تیار کیا گیا ہے جس پر 19 ستمبر تک تین ماہ کی عوامی مشاورت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں