1کروڑ کے طلائی زیورات بارشی پانی سے پگھل گئے باقی بندر لے گئے ،بھارتی پولیس کا عجیب و غریب دعویٰ

1کروڑ کے طلائی زیورات بارشی پانی سے پگھل گئے   باقی بندر لے گئے ،بھارتی  پولیس کا عجیب و غریب دعویٰ

نئی دہلی (مانیٹرنگ نیوز )اتر پردیش (بھارت) کے ضلع لکھیم پور کھیری میں پولیس نے عدالت میں ایک انتہائی عجیب و غریب دعویٰ کیا ہے کہ مال خانے میں رکھے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات بارش کے پانی سے پگھل گئے اور باقی ماندہ کو بندر اٹھا کر لے گئے ۔

 یہ زیورات 2007 کے ایک قتل کیس کے سلسلے میں پولیس کی تحویل میں تھے ۔  2024 میں عدالت نے ملزموں کو بری کرتے ہوئے زیورات خاندان کو واپس کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مال خانے میں نمی کی وجہ سے زیورات سکھانے کے لیے تھانے کی چھت پر رکھے گئے تھے ، جہاں بارش سے کچھ پگھل گئے اور باقی بندر لے گئے ۔ سیشن جج نے اس وضاحت کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ سونا بارش سے نہیں پگھل سکتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں