فرانس :شدید گرمی ،ایک شخص ہلاک 150سکول بند ،کئی کے اوقات تبدیل
پیرس (اے ایف پی)فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے باعث ملک کی نصف سے زائد آبادی متاثر ہو گئی ،پیرس کے نواح میں ایک 30 سالہ شخص ایتھلیٹکس ٹریک پرشدید گرمی سے ہلاک ہو گیا۔۔
جبکہ سینکڑوں سکولوں نے تعلیمی اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے تاکہ طلبہ کو شدید گرم کلاس رومز سے بچایا جا سکے ۔وزارتِ تعلیم کے مطابق ملک بھر کے 60 ہزار تعلیمی اداروں میں سے 784 سکولوں نے اپنے اوقات کار تبدیل کئے ہیں جبکہ 150 سکول مکمل طور پر بند کر دئیے گئے ہیں۔