پرتگال پارلیمنٹ میں لیبر اصلاحات کی حکومتی تجاویز مسترد
لزبن (اے ایف پی)پرتگال کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیش کی گئی لیبر کوڈ اصلاحات کی تجاویز کو مسترد کر دیا ۔۔۔
جن پر بائیں بازو کی اپوزیشن اور ٹریڈ یونینز نے سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں مزدوروں کے حقوق کیلئے نقصان دہ قرار دیا تھا۔مرکزِ دائیں بازو کے وزیر اعظم لوئس مونٹی نیگرو نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ اصلاحات ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے ضروری ہیں تاہم ان تجاویز کو گزشتہ سال پیش کیے جانے کے بعد سے شدید مخالفت کا سامنا رہا اوراب مسترد کردیاگیاہے ۔