روس اور یوکرین کے درمیان حملوں میں شدت، فضائی کارروائیوں میں بچوں سمیت کئی ہلاکتیں

روس اور یوکرین کے درمیان حملوں  میں شدت، فضائی کارروائیوں میں  بچوں سمیت کئی ہلاکتیں

کیف (اے ایف پی)روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں گزشتہ روز ایک بار پھر شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، جب دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بڑے پیمانے پر حملے کئے۔۔۔

 جن میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے ۔یوکرینی حکام کے مطابق روسی فضائی حملوں میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوئے ، جن میں ایک 8سالہ بچی بھی شامل ہے ۔ روسی حکام کے مطابق ایک اور 8سالہ بچی ہلاک اور ایک آئل ریفائنری میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق روس یوکرین پر حملے جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں